About us
Vision / ہمارا مقصد
اس ویب سائٹ کا مقصد حفظ قرآن مجید ہے لیکن مع ترجمہ تاکہ جو عربی نہیں جانتے انہیں بھی اندازہ ہو سکے کہ قرآن مجید کیا کہنا چاہ رہا ہے ہم سے اور ہمیں کیا کرنا چاہئے ۔
ہمارا مقصد یہ ہے کہ کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا اس معنی میں بہتر ہوگا کہ اس طرح لوگوں کو دین کا شغف پیدا ہو سکتا ہے ورنہ تو نصف دین خطرہ ایمان اور نصف حکیم خطرۂ جان بھی ایک ضرب المثل پائی تو جاتی ہے۔
Instructions for Learners / پیغام براے طالبےعلم
جو بھی رجسٹریشن فارم پر کر کے جمع کروائے گا انہیں بذریعہ ایمیل یا ایس ایم ایس حفظ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا طریقہ مع شرائط ارسال کر دیا جائے گا انشاء اللہ
Disclaimer / وضا حت
یقیناً اس طرح محض صرف قرآن حفظ کر کے اور ترجمہ پڑھنے سے فتوی دینے کی صلاحیت آجانا تو درکنار ایسا سوچنا بھی نفسیاتی مرض ہے۔
یہ وضاحت ضروری ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں صرف قرآن عربی میں ہی حفظ کرنے والے کو پتا نہیں کیسے کیسے اختیارات کا مالک سمجھا جاتا ہے حالانکہ جب بات سمجھ ہی نہیں آئی تو اختیار کیسا؟!